وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کے بیان کے بعد جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اظہار ناراضی

اسلام آباد(رم نیوز) اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی کی شمولیت کے معاملے میں جے یوآئی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے بیان کے بعد ناراضگی کااظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کے بیان کے بعد جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے اظہار ناراضی کیا ہے۔ذرائع جے یو آئی کاکہنا ہےکہ جے یو آئی کو تحریک انصاف کی ضرور ت نہیں ہے، ہم الگ تحریک چلائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ بات اور رابطہ کرتے ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا ہے،پی ٹی آئی کی غیر سنجیدہ کوششوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنمائوں کو پی ٹی آئی سے فی الحال رابطہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی پہلے اپنے صفو ں میں اتحاد پیدا کرے پھر رابطہ کرے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ جی یو آئی کی طرف سے کہاگیا ہےکہ جب سنجیدہ رابطہ ہوگا تو غور کریں گے۔