آئندہ مالی سال کےبجٹ میں مزید مشکل فیصلوں کا امکان

اسلام آباد(رم نیوز) آئندہ مالی سال کےبجٹ میں مزید مشکل فیصلوں کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید مشکل فیصلے کیے جائیں گے ۔ذ رائع کاکہنا ہےکہ نئے مالی سال میں بجلی اور گیس مزیدمہنگی ہونے کاامکان ہے۔ ریئل سٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں ریئل سٹیٹ سیکٹر میں بے نامی کے خلاف ایکشن بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں تاجر دوست ایپ نہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بجٹ میں بجلی اورگیس کی سبسڈی محدود کرنے کی تجویز پر غور کیاجارہاہے۔ نئے مالی سال میں نیپرا اور اوگرا فیصلوں پر بر وقت عمل درآمد کرنے کی تجویز پربھی غور کیاجارہا ہے۔

اس ضمن میں سب سے اہم بات جو گردش کررہی ہے وہ یہ ہے کہ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں تمام وزارتوں، محکموں کی کارکردگی کے آڈٹ کیے جائیں گے اور سہ ماہی رپورٹ تیار کیاجائے گی۔ اس کے علاوہ سرکاری اداروں کو محدود فنڈز دینے کی تجویز بھی ہے۔