خیبر پختونخوا کابینہ کا پانچواں اجلاس پیرکوطلب۔۔۔ایجنڈا کیا ہے؟

پشاور(رم نیوز)خیبر پختونخوا کابینہ کا پانچواں ا جلاس پیرکوطلب کرلیاگیا ہے۔ اسمبلی اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے کابینہ اجلاس میں ایک ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ ڈی سیز کوضم اضلاع کے معاملات چلانے کے لیے سیکرٹ فنڈز جاری جارنے کی تجویز پر غور ہوگا۔

ذرائع کاکہناہےکہ مالی حالات کے پیش نظر صوبائی وزرا کے لیے گھروں کی بجائے مخصوص رقم مختص کرنے کی تجویز دی جائے گی اوراس بارے میں بات ہوگی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزرا کے نئے گھروں کی تعمیر کے حق میں نہیں ہیں۔

اخراجات میں کمی کے لیے نئے گھر بنانے کی بجائے مارکیٹ ریٹ کے مطابق رقم مختص کی جائے گی۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ لا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سول ججز کے لیے18 نئی گاڑیوں کی خریداری کی بھی تجویز دی گئی ہے۔