بادل کا پھٹنا کیا ہے؟

اسلام آبادکے سیکٹر ای الیون کےمکینوں پہ صبح سویرے قیامت ٹوٹ پڑی رات کو شروع ہونے والی شدید بارش صبح تک سیلاب میں بدل گئی ۔کئی مکان اور گاڑیاں بہہ گئیں۔شدید بارش کی وجہ سے بادل پھٹتا ہے،آخر یہ بادل کا پھٹنا ہے کیا؟بادل پھٹنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ بادل دو ٹکڑوں میں پھٹ جاتا ہےماہرین موسمیات کے مطابق جب کسی خاص علاقے میں بہت کم وقت کے لئے اچانک تیز بارش ہوتی ہے ، تو اسے کلاؤڈ برسٹ یا بادل پھٹناکہا جاتا ہے۔

اس موسمی صورتحال میں انتہائی نمی والے بادل ایک جگہ پر رک جاتے ہیں اور پانی کی بوند یں ایک ساتھ ملنا شروع ہوجاتی ہیںقطروں کے وزن سے بادل کی کثافت بہت بڑھ جاتی ہے اور پھر اچانک تیز بارش شروع ہوجاتی ہےفی گھنٹہ 100 ملی میٹر تک کی رفتار سے بارش کا سبب بن سکتا ہےبادل پھٹنا کو سیلاب یا پانی کے طوفان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ زیادہ تر صحرا اور پہاڑی علاقوں میں آتاہے یہ پہلی بار نہیں ہےسال 2020 میں ایسے بہت سے واقعات دیکھنے میں آ چکے ہیں27 اگست 2020کو کراچی کے علاقے کلِفٹن میں ایک گھنٹے کے دوران 130 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی 29 اگست کو خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں اچانک بہت بڑی مقدار میں ہونے والی بارش بھی بادل پھٹنے سے ہوئی جس میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے تھے۔