’’گڈ بائے ٹویٹر‘‘،’’آر آئی پی ٹویٹر‘‘۔۔۔۔یہ ٹرینڈکیوں کررہا ہے؟

واشنگٹن(رم نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ ’’گڈبائے ٹویٹر‘‘اور’’آر آئی پی ٹویٹر‘‘ چل رہا ہے۔ یہ کیوں چل رہا ہے؟ ۔ ٹویٹر نے کمپنی کے دفاتر آج سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے اوریہ فیصلہ فوری نافذ العمل ہے۔ٹوئٹر کمپنی کے دفاتر 21 نومبر سے دوبارہ کھلیں گے۔ٹویٹر نےدفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹویٹر نے آفسز بند کرنے کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

تاہم معاملہ یہاں پر نہیں رکا بلکہ ٹرینڈ ’’گڈبائے ٹویٹر‘‘ چلااور صارفین کو اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع ملا۔سب سے پہلے تو ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے قبر کی تصویر شیئر کی اور کتنے پر ٹویٹر کی چڑیا تھی۔اس سے پہلے ایلون مسک نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’’اور، ہم نے ٹوئٹر کے استعمال میں اب تک کی ایک اور بلند ترین سطح تک رسائی حاصل کر لی‘‘۔ تاہم ایلون مکس کی اس ٹویٹ کی سمجھ نہیں آئی کہ انہوں نے صارفین کو کیا بتانے کی کوشش کی لیکن تھریڈز آنا شروع ہوگئیں اور سب نے باتیں کرنا شروع کردیں۔

اس صورتحال کے بعد صارفین نے یہ پوچھنا شروع کردیا ہے کہ کیا واقعی ٹویٹر بند ہورہا ہے۔ کچھ تو یہ کہہ رہے ہیں کہ کیا ایلون مسک نے اس کو بند کرنے کے لئے خریدا تھا۔کچھ نے تو دوسری سوشل میڈیا سائٹس کے لنک تک شیئر کردئے کہ اگر ٹویٹر بند ہوگیا تو ان کو یہاں پر فال کریں۔اس کے علاوہ دوسری طرف ٹویٹر پر ریسٹ ان پیس بھی ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

’ریسٹ ان پیس ٹویٹر‘(آر آئی پی) اور ’گڈ بائے ٹویٹر‘ کے ٹرینڈز سے صارفین اس کے بند ہونے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔تاہم تاحال انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایسی بات واضح نہیں کی گئی ہے اور صرف کمپنی کے دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔