جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ۔۔۔۔ خدیجہ شاہ کے وارنٹ منسوخ کردیے گئے

لاہور(رم نیوز)لاہور اے ٹی سی نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ منسوخ کردیے گئے۔ خدیجہ شاہ نے پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔ خدیجہ شاہ نے آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔ خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت میں عدم پیشی پر خدیجہ شاہ کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے عدالت نے خدیجہ شاہ کو 16 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔