سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں انڈیکس 1600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 76 ہزار 131 کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 5149 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ بند ہوئی تھی، تاہم آج کی مثبت لہر نے گزشتہ نقصان کا ازالہ کر دیا ہے۔