خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (رم نیوز)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔ مارچ2024 میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 306 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔

مالی سال 2024ء کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات مجموعی طور پر 2.28 بلین ڈالر تھیں جو کہ سالانہ 17 فیصد اضافہ بنتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024 ء کے آغاز میں آئی ٹی برآمدات 2.28 بلین ڈالر تھیں جن میں مارچ 2024ء کے دوران 275 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 37 فیصد بنتا ہے۔