ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ۔۔۔ کریک ڈائون کے دوران ملک بھر سے لاکھوں ٹن کھاد، آٹا ، گھی اور چینی برآمد

اسلام آباد(رم نیوز) ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کردیاگیا ہے۔ کریک ڈائون کے دوران ملک بھر سے لاکھوں ٹن کھاد، آٹا ، گھی اور چینی برآمد کی گئی ہے۔ نومارچ سے اب تک انسداد ذخیرہ اندوزی کے 510 کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں۔ پنجاب سے129.46 میٹرک ٹن کھاد، 913.5 میٹرک ٹن گھی اور 580.15 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے انسداد ذخیرہ اندوزی کے خلاف 85 کامیاب آپریشنز مکمل کیے ہیں۔