صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں؟ وجہ بتادی

کراچی(رم نیوز) پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔ حال ہی میں صنم سعید نے اپنے شوہر اور اداکار محب مرزا کے ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی ۔

دوران شو میزبان محب مرزا نے صنم سعید سے پوچھا کہ آپ اب ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ میں آج کل دوسرے پراجیکٹس میں کافی مصروف ہوں، اسی وجہ سے ڈراموں میں نظر آرہی۔

صنم سعید نے کہا کہ میں ان دنوں سیریز میں بھی کام کررہی ہوں اور مجھے جن ڈراموں کی آفر ہوتی ہے، ان کا سکرپٹ مجھے پسند نہیں آتا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے ڈراموں کے لیے دو ایسے کردار آفر ہوئے تھے جو مجھے بہت پسند آئے اور میں شدت سے ان پراجیکٹس میں کام کرنا چاہ رہی تھی لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے وہ کردار نہیں کرسکی۔