پروفیسر شازیہ۔۔۔ 160 سالہ تاریخ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی پہلی خاتون وی سی

لاہور(رم نیوز) پروفیسر شازیہ 160 سالہ تاریخ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون وائس چانسلر بن گئی ہیں۔ لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو وائس چانسلر بنایا گیا ہے لیکن یہ اقدام صرف چار ماہ کے لیے ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں اور وہ 4 ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔ڈاکٹر شازیہ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹر اوریونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم فل کیا۔انہوں نے ویانا (آسٹریا )کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی، وہ کئی مشہور عالمی جرائد میں 150 تحقیقی مقالہ جات لکھ چکی ہیں۔

ڈاکٹر شازیہ کے نامور عالمی جرائد میں 150 تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں، وہ طویل عرصے تک سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان فزکس اور انسٹیٹیوٹ اور آف فزکس کی ڈائریکٹر بھی رہی ہیں اور بطور چیئرپرسن شعبہ فزکس بھی خدمات سرانجام دیں۔ڈاکٹر شازیہ 1996 سے گورنمنٹ کالج لاہور سے وابستہ ہیں، فیکلٹی اور سٹاف نے پہلی خاتون وائس چانسلر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ ان کو اس بات کی بالکل بھی توقع نہیں تھی کہ انہیں وائس چانسلر لگا دیا جائے گا۔ یہ ان کے لیے بھی ایک سرپرائز تھا۔