سرکاری اراضی قبضہ کیس۔۔۔۔محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے

کوئٹہ(رم نیوز)سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے آج وارنٹ گرفتاری کو معطل کر کے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔محمودخان اچکزئی پر تھانہ گوالمنڈی میں دفعہ 448 اور دفعہ 447 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (26 اپریل) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2024 کو کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، جس کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے شدید مذمت کی تھی۔