سپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق کردی

لاہور(رم نیوز)پاکستان سپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کردیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے نامزد طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد ایف آئی ایچ کو بھیج دیے ہیں۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے پہلے ایف آئی ایچ حقیقی پی ایچ ایف کا تعین کرے گی۔