پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے تمباکو پر پروونشل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس بارے میں مزمل اسلم کاکہنا ہے کہ تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کے لیے بل اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کاکہنا تھا کہ ملک میں 80 فی صد تمباکو خیبر پختونخوا میں پیدا ہوتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے تمباکو کا منافع دیگر صوبوں میں خرچ کیاجارہا ہے۔ رواں سال وفاق کو تمباکو سے ڈھائی ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔