پی سی بی سے استعفوں کا سلسلہ جاری

لاہور(رم نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے اختلافات کے باعث پاکستان سپر لیگ کی کمشنر نائلہ بھٹی عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نائلہ بھٹی نے پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم مستعفی ہوگئے تھے جن کا استعفیٰ پی سی بی نے منظور بھی کر لیا تھا۔