تمام تر توجہ ورلڈکپ جیتنے پر ہے: بابر اعظم

لاہور(رم نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے کہ ہماری تمام تر توجہ ورلڈکپ جیتنے پر ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر توجہ ورلڈ کپ جیتنے پر ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوگیا وہ ہوگیا، پہلے ٹرافی نہیں جیت سکے تھے مگر اس مرتبہ اعتماد اور یقین ہے کہ ٹرافی ہم لے کر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عامر جمال کو تھوڑا وقت لگے گا، جتنا کھیلے گا اتنا ہی سیکھے گا، عامر جمال کی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پرفارمنس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حارث روف پر واپسی کا پریشر ہے، لیکن اس نے جلدی ریکور کرلیا۔بابر اعظم نے بتایا محمد حارث کا نمبر ٹاپ آرڈر کا ہے اور ٹاپ آرڈر میں بہت سے کھلاڑی موجود ہیں، محمد حارث کو پی ایس ایل میں موقع ملا مگر وہ ایسا پرفارم نہ کرسکا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ہمیں بہت اعتماد دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کوچ گیری کرسٹن سے بات چیت چل رہی ہے، ہمارا کوئی انفرادی گول نہیں ہے۔