مکہ مکرمہ میں ڈیوٹی پر مامور خاتون سکیورٹی اہلکار کے چرچے

سعودی عرب (رم نیوز)مکہ مکرمہ میں سکیورٹی پر مامور خاتون اہلکار کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنےتصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ پر حج و عمرے کیلئے آئے زائرین کی حفاظت کے پیشِ نظر نگرانی کی ڈیوٹی پر مامور خاتون اہلکار کی تصویر شیئر کی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سکیورٹی آفیسر طواف کے دوران کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کو فالو کیے طواف کو منظم کروانے کیلئے مستعد کھڑی ہے۔ حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین اہلکار خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔اس سے قبل خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیا جاچکا ہے۔