کویت میں خواتین پر کس چیز کے دروازے کھل گئے؟

کویت سٹی(رم نیوز)کویت میں خواتین کو فوج میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔کویتی وزیر دفاع حماد جابر ال علی کا کہنا ہے کویتی خواتین کیلئے فوج میں کام کرنے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔اس اجازت کے بعد کویت میں خواتین اب دیگر شعبوں کے علاوہ عسکری عہدوں پر بھی کام کرسکیں گی۔