سعودی لڑکیوں کی شوٹنگ میں دلچسپی، مشقیں شروع کردی گئی

ریاض(رم نیوز)سعودی شوٹنگ فیڈریشن نے بین الاقوامی شوٹنگ آرگنائزیشن کے تعاون سے پہلے شوٹنگ تربیتی کورس کا انعقاد کیا جس میں سعودی لڑکیوں نے پہلی بار شرکت کی ہے۔الاخباریہ چینل نے ایک رپورٹ اور وڈیو جاری کی ہے جس میں سعودی لڑکیوں اور لڑکوں کو شوٹنگ کی تربیت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انسٹرکٹرکاکہنا ہے کہ سعودی لڑکیاں شوٹنگ میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ان کو مشقیں بھی کرائی جا رہی ہیں۔