سویڈن کی میگڈالینا اینڈرسن کون ہیں اور کیا وہ تاریخ رقم کرپائیں گی؟

سویڈن (رم نیوز)سویڈن کی میگڈالینا اینڈرسن تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔ وہ حکمران جماعت سویڈش سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی رہنما منتخب ہوئیں، جس سے ان کے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔رہنما بننے کا انتخاب گذشتہ چند دنوں کے دوران گوتھن برگ شہر میں ہوا۔ پارٹی کی 131 سالہ تاریخ میں وہ منتخب ہونے والی صرف دوسری خاتون رہنما ہیں۔ اس بارےمیں چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں کہ میگڈالینا اینڈرسن ملک کی رہنما بن جائیں گی۔

موجودہ وزیراعظم سٹیفن لوف وین نے اگست کے آخر میں اپنے عہدے اور پارٹی قیادت کے کردار سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ میگڈالینا اینڈرسن 2014 سے سویڈن کی وزیر خزانہ ہیں۔ میگڈالینا اینڈرسن سٹاک ہوم کے شمال میں اپسالا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے سٹاک ہوم سکول آف اکنامکس میں معاشیات کی تعلیم حاصل کی ۔