گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد۔۔۔عروج آفتاب آخر کون ہے؟

کراچی(رم نیوز) گریمی ایوارڈز کے لئے نامزد عروج آفتاب آخر کون ہے۔گریمی ایوارڈز2022 ایڈیشن کیلئے گزشتہ روزنامزدگیوں کا اعلان ہوتے ہی شائقین ایک ایسے نام کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہوئے جو سوشل میڈیا پرچھایا ہواہے۔عروج آفتاب ’’ بیسٹ نیوآرٹسٹ ‘‘کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی ہیںلیکن عروج آفتاب کو ن ہیں۔ بل بورڈ میگزین کے مطابق، وہ بیک وقت ایک موسیقار، گلوکار اور پروڈیوسر ہیں جن کے کریڈٹ پر 3 سولو البمز ہیں۔انہوں نے برکلے کالج آف میوزک سے تربیت حاصل کی ہے۔

ان کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی اورجب ان کی عمر 11 سال تھی تو فیملی دوبارہ لاہورمنتقل ہوگئی۔ اپریل 2021 میں آرٹ فورم پر شائع ہونے والے پروفائل میں عروج نے شیئر کیا کہ انہوں نے بڑے ہوتے ہوئے بیگم اختر، ماریہ کیری اور بلی ہالیڈے کو سنا اور گٹار بجانا سیکھا۔ان کا سٹوڈیو البم ‘ولچرپرنس ‘ مئی میں نیو ایمسٹرڈیم ریکارڈز کے ذریعے ریلیز ہواتھا۔اس میں 7 گانے ہیں جن میں سے ’’محبت ‘‘ اور’’لاسٹ نائٹ‘‘کو یکساں پذیرائی ملی۔عروج آفتاب متعدد میوزک ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ گزشتہ سال انہوں بہترین ریپ یا ہپ ہاپ کی کیٹگری میں اپنا پہلا لاطینی گریمی حاصل کیاتھا۔تاہم اب وہ گریمی کے لئے بھی پرجوش ہیںاور ان کے قریبی دوستوں نے ان کے لئے نیک تمنائوں کااظہار کیا ہے۔