’’ تم کیسے اینٹیں توڑو گی؟، تم لڑکی ہو‘‘۔۔ نیلوفر شیرازی ۔۔پاکستان کی ’’آئرن لیڈی‘‘

پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام سے تعلق رکھنے والی نیلوفر شیرازی کو پاکستان کی ’آئرن لیڈی‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے ہاتھوں کی مدد سے 1160 اینٹیں توڑ کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔یہ ان کا چوتھا ورلڈ ریکارڈ ہے جس کو انٹرنیشنل بریکینگ فیڈریشن کی سند جاری کی گئی ہے۔

اس بارے میں نیلوفر کاکہنا ہے کہ ایک وقت تھااگر کوئی مجھے کچھ کہہ دیتا یا تنگ کرتا تو اس چیز کو دوسرے بچوں سے بہت زیادہ محسوس کرتی تھیں اور وقت کے ساتھ ساتھ بہت حساس ہو گئی تھیں۔یہ حساسیت اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ ان کو ڈپریشن ہو گیاتھا۔

پھر میں نے سوچ لیا تھا کہ اب مزید میں کسی چیز کا انتظار نہیں کروں گی۔ میں نےخصوصی بچوں کے ایک سکول میں پڑھانا شروع کر دیا۔ ایک بار میں نے برک بریکنگ کی ویڈیو دیکھی تو میں اس سے بہت متاثر ہوئی۔

ہر کسی نے کہا کہ تم کیسے اینٹیں توڑو گی، تم لڑکی ہو، ہاتھ زخمی ہو جائے گا۔۔۔ مگر میرے ماسٹرنے کہاآپ کریں آپ کر سکتی ہیں۔اب اکثر مجھے بہت ہنسی آتی ہے جب میں کہیں جاتی ہوں تو لوگ مجھ سے ڈر جاتے ہیں۔اگرچہ میں بہت بے ضرر ہوں مگر لوگ شاید جانتے ہیں کہ میں مضبوط ہو چکی ہوں ۔میں نے بھی ایک خاتون ہو کر مردوں کو ہرایا ہے، 1160 اینٹیں کوئی مرد بھی نہیں توڑ سکا مگر میں نے اپنے اندر یہ حوصلہ اور ہمت پیدا کی۔میرا حجاب ان کی کامیابی کے راستے میں کبھی حائل نہیں ہوا۔میرے والدہی میرے رول ماڈل ہیں۔