’’تم صرف ہمارا فخر نہیں، پورے یوکرین کا فخر ہو‘‘۔۔۔ مائونٹ ایورسٹ پر کھڑی یوکرین کی انتونینا کی آنکھوں میں آنسوآگئے ۔۔۔کیا اپیل کی؟

کھٹمنڈو(رم نیوز)دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر کھڑی 33 سالہ انتونینا سموئیلووا کی آنکھوں میں آنسو تھے جب انہوں نے اپنے ملک کا پرچم وہاں لہرایا اور دنیا سے یوکرین کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔ایورسٹ سر کرنے کے بعد کھٹمنڈو واپسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہامیں پریشان ہوں کہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے تین سے زائد ماہ بعد اب دنیا کی نظریں یوکرین کی حالت زار سے ہٹ رہی ہیں۔یہ ہم یوکرینیوں کے لیے اچھا نہیں کیونکہ ہمیں مزید مدد کی ضرورت ہے ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی ۔مجھے ایورسٹ مہم پر جانے سے پہلے ہی پتہ تھا کہ میں اس سال ایورسٹ پر واحد یوکرینی ہوں۔ایورسٹ پر چڑھتے ہوئے کئی دن اپنے خاندان سے بات نہ کرسکی مگر میرا دھیان اپنے بھائی اور والد پر ہی تھا جو رضاکارانہ طور پر جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاایک میسج میں والد نے لکھا ’تم صرف ہمارا فخر نہیں، بلکہ پورے یوکرین کا فخر ہو۔