اردن کی خاتون آرٹسٹ نے موسیقی کو بچوں کے علاج کا ذریعہ بنا لیا

عمان(رم نیوز)اردن کی خاتون آرٹسٹ نے موسیقی کو بچوں کے علاج کا ذریعہ بنالیا۔ میوزک ٹیچر اور آرٹسٹ دیما سویدان رضاکارانہ طور پر آٹزم کے شکار بچوں کے لیے موسیقی کی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہیں۔

سویدان کاکہنا ہے کہ موسیقی سب سے ایک فن ہے جس میں خصوصی ضروریات والے بچوں، خاص طور پر آٹزم کے شکار بچوں کے علاج کے معاملات میں مداخلت کرنا ممکن ہے۔ بدقسمتی سے موسیقی کا کمرشل خیال اس موضوع کو مدنظر نہیں رکھتا۔ اس میں آواز کی طبیعات بھی شامل ہے۔ درحقیقت ان خصوصی بچوں کو اس قسم کے فن کی اشد ضرورت ہے۔

سویدان اساتذہ اور فنکاروں کو موسیقی کے بارے میں سکھانے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد بھی کرتی ہیں جسے تناؤ یعنی ڈپریشن اور ٹینشن پر قابو پانے کے لیے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔