نیو یارک:بچوں کے لئے سرگرم امدادی ادارے ’سیو دا چلڈرن‘ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی وبا کے باعث اسکول جانے سے محروم تقریباً یک کروڑ بچے شاید کبھی واپس اسکول نہ جا پائیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں ’سیو دا چلڈرن‘ نے کہا ہے کہ ہے کہ عالمی وبا کے اقتصادی نقصانات کی وجہ سے 90 تا 117 ملین بچے غربت کی طرف دھکیلے جا سکتے ہیں۔ یونیسکو کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ’سیو دا چلڈرن‘ نے لکھا ہے کہ رواں سال اپریل میں دنیا بھر میں 1.6 بلین بچے اسکول نہیں جا پا رہے تھے، جو دنیا بھر میں طلبا کی نوے فیصد تعداد ہے۔ انسانی تاریخ میں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔
تقریبا ایک کروڑ بچے شاید واپس سکول نہ جا پائیں،سیو دا چلڈرن
