نان فائلز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیاگیا

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت کو نان فائلز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیاگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو نان فائلز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سےر وک دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے نجی موبائل کمپنی کی درخواست پر 27 مئی تک حکم امتناع جاری کیا ہے ۔ موبائل فون کمپنی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ قانون میں کی گئی ترمیم آرٹیکل 18 میں کاروبار کی آزادی کےبنیادی حق کے منافی ہے۔