مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا۔ ۔۔۔کیا شرح سود میں کمی ہوگی ؟

کراچی(رم نیوز) سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اس کے بعد پالیسی کا اعلان ہوگا۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افراط زرمیں کمی کے پیش نظر شرح سود میں ایک فیصد تک کمی کی توقع ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 22 فیصد ہے۔