آڈیو لیکس کیس۔۔۔ جسٹس بابر ستار کا ایف آئی اے پر5 لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد(رم نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ایف آئی اے کی درخواست خارج کرتے ہوئے ایف آئی اے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔سماعت جسٹس بابرستار نے کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کس کی ہدایت پر متفرق درخواست دائر ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے پر آئی بی سے جواب طلب کر لیا۔عدالت عالیہ نے ایف آئی اے کی درخواست خارج کردی جب کہ ایف آئی اے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔