وزیراعظم اور بل گیٹس کی ملاقات۔۔۔۔ مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق

ریاض(رم نیوز)وزیراعظم اور بل گیٹس کی ملاقات ہوئی۔ اس میں مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات میں شہباز شریف نے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز کے پروگرام کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے بل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔