گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ

گلگت(رم نیوز)گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی۔ شاہراہ قراقرم کوہستان کے مقام پر ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بلاک ہے۔چپورسن ہنزہ میں برفباری سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات ہیں۔حکام نے شہریوں کو انتباہ کی ہےکہ مزید لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ ہے ، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ وادی نیلم، وادی لیپہ، جہلم ویلی میں معمولات زندگی متاثر ہوگئے، مکڑا پہاڑ پر برفباری کے باعث مظفرآباد میں سردی بڑھ گئی ہے۔شاہراہ نیلم پانچ مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔سیماری، جورا، دورایاں، دودھنیال اور شیخ بیلہ کے مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نیلم نے علاقہ مکینوں اور سیاحوں کو سفر سے متعلق ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہراہ نیلم سفر کے لیے موزوں نہیں ہے۔