شزہ فاطمہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ، گیمنگ انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد (رم نیوز)وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ، پاکستان کے جسٹس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن، گیمنگ انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی عائشہ حمیرا موریانی، ممبر آئی ٹی سید جنید امام، ممبر ٹیلی کام محمد جہانزیب رحیم بھی موجود تھے۔فریقین نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں مکمل تعاون کریں گے۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہاکہ پاکستان کا آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر ترقی کر رہا ہے۔خواہش ہے کہ پاکستان امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات میں اضافہ کے خواہاں ہیں۔امریکہ کے ساتھ اشتراک سے گیمنگ انڈسٹری کے فروغ پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے۔دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی ماہرین کا تبادلہ اہم ہے۔موجودہ حکومت کی توجہ ڈیجیٹلائزیشن پر مرکوز ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے نیشنل ڈیجیٹلائزیشن پلان کے تحت اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔کینکٹیوٹی ڈیجیٹلائزیشن کی بنیاد ہےملک میں کینکٹیوٹی، معیاری براڈبینڈ سروسز کی فراہمی کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔پرائیویٹ سیکٹر کا ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے۔وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔