حکومت کو نئےٹیکس فریم کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ۔۔۔2024-25 کے مالی سال میں900 ارب کا محصولاتی اضافہ ملنا مشکل

اسلام آباد(رم نیوز) بجٹ2024-25 کی تیاریوں کے سلسلے میں حکومت کو نئےٹیکس فریم کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق تین سال میں جی ڈی پی کا تین فی صد محصولاتی اضافہ آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ ہے۔

بجٹ سازوں کی جانب سے حکام بالا کو ڈیلی اپ ڈیٹ فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے سکڑنے کی وجہ سے مطلوبہ محصولاتی اضافہ مشکل ہورہا ہے۔ 2024-25 کے مالی سال میں900 ارب کا محصولاتی اضافہ ملنا مشکل ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نئی محصولاتی کامیابی کے بغیر آئی ایم ایف سے معاملات میں دشواری ہوسکتی ہے۔ مہنگائی میں اضافے سے بھی ایف بی آر کواضافی سیلز ٹیکس ملنا مشکل ہوگا۔