چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان

لاہور(رم نیوز) چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان کردیاگیا۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال لاہور آمد پر ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کاافتتاح بھی کیا اور نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان کیا۔ مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے لیے فنڈز کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت کی۔