ہماری آدھی معیشت غیردستاویزی شعبے سے تعلق رکھتی ہے، پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے: وزیرخزانہ

اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔ورلڈ اکنامک فورم میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے تاکہ ملنے والی رقم محفوظ رہے۔

ان کاکہنا تھا کہ دس کھرب روپے کا کیش زیر گردش ہے ۔ہماری آدھی معیشت غیردستاویزی شعبے سے تعلق رکھتی ہے۔