کراچی کے صارفین پر یکشمت اربوں روپے کااضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری۔۔۔کے الیکٹرک نے9 ماہ کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی

کراچی(رم نیوز) کراچی کے صارفین پر یکشمت اربوں روپے کااضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ کے الیکٹرک نے9 ماہ کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی۔فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک کے لیے مانگی گئی ہے۔ نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر9 مئی کو سماعت کرے گا۔