تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کا کسانوں سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ ۔۔۔اپوزیشن اراکین اسمبلی کسانوں کے ساتھ مل کر دھرنا دیں گے

لاہور(رم نیوز)تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے کسانوں سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن اراکین اسمبلی آج مال روڈ پر کسانوں کے ساتھ مل کر دھرنا دیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چیئرمین کسان اتحاد حسیب انور نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی مقرر کردہ امدادی قیمت پر گندم کی خریداری یقینی بنائے۔حسیب انور کا کہنا تھا کہ اس مطالبے کے ساتھ 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے، مطالبہ پورا ہونے تک بیٹھے رہیں گے۔