ہم نے اسلام آباد کوٹریفک فری کرنا ہے،کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کے لیے لائسنس کا اجرا کررہے ہیں:محسن نقوی

اسلام آباد (رم نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کے لیے لائسنس کا اجرا کررہے ہیں۔اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا کے لیے لائسنس کا اجرا کررہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ کالجز اورسکول کے بچوں کوہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ہم تمام کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ سے رابطہ کر کے مہینے میں ایک یا دو دفع جا کر ان کے لرنر اور ڈرائیونگ لائسنز بنائیں گے، اس سے بچوں کا وقت بچے گا۔

70 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو آج سے گھروں پر سہولت دیں گے۔ ہم نے اسلام آباد کوٹریفک فری کرنا ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا لوگ پیسے دیں اور پاسپورٹ لیں۔اسلام آباد کو ڈرگ اور تجاوزات فری کریں گے۔