ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، جس دن بات چیت ہوئی تو ہم میڈیا کو بتائیں گے:بیرسٹرگوہر

راولپنڈی (رم نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، جس دن بات چیت ہوئی تو ہم میڈیا کو بتائیں گے۔بیرسٹرگوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، جس دن بات چیت ہوئی تو ہم میڈیا کو بتائیں گے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انتشار کا شکار نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور میرے علاوہ کوئی مذاکرات پر بات نہیں کرے گا۔ آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے، القادرٹرسٹ والا ایک بوگس کیس چل رہا ہے،جو سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کو بھی کوریج سے روکا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بات کے دوران پولیس نے میڈیا کو کیبن سے باہر نکال دیا۔ان کاکہنا تھا کہ نوازشریف کے سارے کیسز معاف ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیس کا غلط استعمال ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوسکتاہے، یہ کنگز پارٹی نہیں ہے، ہم سب کو کہتے ہیں کہ رائے کا اظہار کرو لیکن جب پارٹی کوفیصلہ کر لیتی ہے تو سب اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔