وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن ممبران کی ورچوئل ملاقات ، ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، ڈیجیٹل رائٹس اور ای سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو

اسلام آباد(رم نیوز) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن (اے آئی سی) ممبران نے ورچوئل ملاقات کی۔مینجنگ ڈائریکٹر ایشیا انٹرنیٹ کولیشن جیف پین کی سربراہی میں اے آئی سی کے ممبران نے وزیر مملکت آئی ٹی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، ڈیجیٹل رائٹس اور ای سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی عائشہ حمیرا موریانی، ممبر آئی ٹی سید جنید امام، ممبر ٹیلی کام محمد جہانزیب رحیم بھی موجود تھے۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔حکومت ڈیجیٹل منتقلی کے لیئے پر عزم ہے۔وزیر اعظم پاکستان ویژن کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال بہت اہم ہے۔