سائفر کیس۔۔۔۔بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (رم نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ 2 بجے اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔