دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور(رم نیوز) دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔ سلیکشن کمیٹی نے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے۔ اسامہ میر اور زمان خان کو ٹیم سےڈراپ کردیاگیا ہے۔

حارث رئوف ، حسن علی ، سلمان علی آغا، اعظم خان ، عرفان خان ، محمد رضوان ،عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی، محمد عامر،ابرار احمد، نسیم شاہ، صائم ایوب سکواڈ میں شامل ہیں۔

رکن سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے بتایا کہ حارث روف، اعظم خان اور رضوان کی فٹنس میں بہتری ہے، امید ہے کہ تینوں کھلاڑی آئرلینڈ کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔