ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں،دوسروں سےبھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں: آرمی چیف

رسالپور(رم نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پی اے ایف پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ دوسروں سےبھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔آئین میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رئے کی حدود متعین کی گئی ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ جو آئین میں دی گئی آزادی پر عائد واضح قیود کی پامالی کرتے ہیں، وہ دووسروں پر انگلیاں نہیں اٹھاسکتے۔مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے اپنا ناجائز قبضہ کررکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پوری دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی ہے۔مادر وطن کےدفاع ، عزت ووقار کے لیے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آپ بہترین جذبے ، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی روایت قائم رکھیں گے۔