ایف بی آر کی جانب سے نان ٹیکس فائلرز کی موبائل سم بند کرنے کامعاملہ،پی ٹی اے نے ایف بی آر کے احکامات پر اپنا جواب دے دیا

اسلا م آباد(رم نیوز) ایف بی آر کی جانب سے نان ٹیکس فائلرز کی موبائل سم بند کرنے کے معاملے میں پی ٹی اے نے ایف بی آر کے احکامات پر اپنا جواب دے دیاہے۔

پی ٹی اے کاکہنا ہے کہ ایف بی آر کا حالیہ فیصلہ فی الحال زیر غور ہے۔ موبائل فون آپریٹرز اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے خط کا جائزہ لے کر اس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق اس معاملے پر ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔