ابیکس کنسلٹنگ وفد کی وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ سے ملاقات،اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد(رم نیوز) ابیکس کنسلٹنگ وفد کی وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ سے ملاقات ہوئی۔ اس وفد کی ملاقات سینیئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نوید حسین کی سربراہی میں ہوئی۔

وفد کے دیگر اراکین میں ہیڈ آف انٹرنیشنل بزنس سکندر جمشید ، ہیڈ آف انٹرنیشنل سٹریٹجی اینڈ گروتھ ابیکس کنسلٹنگ محمد قاسم سید بھی شامل تھے۔

اس ملاقات کا مقصد پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ وژن پر گفت وشنید تھا ۔ ملاقات میں تعاون بڑھانے اور حکومتی خدمات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کوڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے بااختیار بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

اور تعاون کے کلیدی شعبوں کی کھوج کی گئی جس میں سرکاری خدمات کو بڑھانے اور شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی شامل ہے۔