گوگل ٹیم کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ سے ملاقات

اسلام آباد(رم نیوز)گوگل ٹیم کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ سے ملاقات ہوئی ہے۔گوگل فار ایجوکیشن کی ٹیم اپنے پارٹنر ٹیک ویلی کے ساتھ وزیر مملکت برائے آٹی اور ٹیلی کمیونیکشن شزہ فاطمہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شامل وفد میں پال ہچنگز، ریجنل ہیڈ، گوگل فار ایجوکیشن، ٹم پاولینی، سپیشل پروجیکٹس، اے پی اے سی، ہیرس سفیان، ایجوکیشن لیڈ پاکستان اور عمر فاروق، سی ای او ٹیک ویلی شامل تھے۔

اس ملاقات میں سکول سے باہر بچوں کو ان سہولیات سے آراستہ کرنا تھا جس کی ا ن کو ضرورت ہے۔ گوگل فار ایجوکیشن کے آئندہ اقدامات کا مقصد تعلیم کے فرق کو ختم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان میں ہر کسی کو گوگل فار ایجوکیشن ٹولز اور کروم بکس کے ذریعے معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک کو برآمدی حب میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن رکھتی ہے۔اس کا مقصد مینو فیکچرنگ ہی نہیں بلکہ علم کی منتقلی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی وسائل، خدمات اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس تبدیلی کو فعال طور پر سہولت فراہم کرے گی۔