شزہ فاطمہ کی زرعی کمپنی سنجنٹا کے آفس کا دورہ ، زراعت کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور دیگر اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد(رم نیوز) وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے زرعی کمپنی سنجنٹا کے آفس کا دورہ کیا اور زراعت کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔

اس بارے میں ترجما ن کاکہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وفاقی وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے آفس کا دورہ کیا اور زراعت کے شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ممکنہ استعمال کے معاملات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

محترمہ شزہ خواجہ نے Syngenta پاکستان کی ڈیجیٹل کاوشوں کو سراہا۔وزیر مملکت نے زراعت کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ پربھی زور دیا اور کسانوں کے کردار کو سراہا۔انہوں نے زرعی شعبے کی پیداوار کوبڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی ۔

انہوں نے کاشتکاروں کے لیے سنجنٹا کی "کروپ وائز گروئر" ایپ بھی لانچ کی، اس کی مدد سے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے پربھی زور دیاگیا اس ایپ کے استعمال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس بارے میں فصلوں کی بیماریاں، کیڑوں، نقصانات کاازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ "نیا سویرا" فرنچائز لوکیشن کے حوالے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ متعلقہ حکام نے کروپ مینجمنٹ ٹیوٹوریلز کے حوالے بھی بریف کیا