گندم درآمد سکینڈل۔۔۔ تحقیقاتی کمیٹی آج وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی

اسلام آباد(رم نیوز) گندم درآمد سکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین کر کے تحقیقاتی کمیٹی آج اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ضرورت کی گندم موجود ہونے کے باوجود درآمد کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے کسی حکومتی، سرکاری یا سیاسی شخصیت کو طلب کیا نہ بیان لیا، کمیٹی آج اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔