اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقلی کی درخواست، پرویز الہٰی کو 15 دن میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم

اسلام آباد (رم نیوز) چودھری پرویز الٰہی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو 15 روز میں پرویز الٰہی کو ہائوس اریسٹ کرنے کا پروسیجر مکمل کرنے کاحکم سنایا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا ہے۔یاد رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔