ن لیگ کے ساتھ بات چیت۔۔۔ بلاول بھٹو زرداری نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد (رم نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کےساتھ بات چیت کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی ن لیگ کے ساتھ حکومتی امور کےعلاوہ سیاسی معاملات اورنجکاری پر مذاکرات کرے گی۔

کمیٹی میں شیری رحمان ، نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی کمیٹی ن لیگ کی حکومت کے ساتھ نجکاری کے مسئلے پر مذاکرات کرے گی۔