خیبرپختونخوا حکومت کا کل سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا اعلان

پشاور(رم نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے کل سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اعلان کیا ہے کہ کسانوں سے گندم خریداری کل سے شروع کریں گے۔صوبائی وزیر ظاہر شاہ نے کہا کہ منگل سے شروع کیے جانے والے پروسس میں 29 ارب روپے لاگت سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی کاشتکاروں سے 40 کلو گندم 3900 روپے میں خریدی جائے گی۔وزیرخوراک نے مزید کہا کہ معیار و مقدار جانچنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ صوبے کے 22 گوداموں میں گندم خریداری کے مراکز بنائے گئے ہیں، تمام مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول پر کاشتکاروں سے خریداری ہوگی۔